سندھ سمیت ملک بھر میںبارشوں کی خوشخبری ،سردی کی شدت بڑھے گی

January 12, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی خوشخبری سنادی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں ہفتہ سے بدھ تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔جنوبی پنجاب میں بھی ہفتہ اور اتوار کو چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ میں جمعہ تا ہفتہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دریں اثناء خضدار اور گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزنے کی شدت 3.4ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کا مرکز خضدار سے مغرب کی طرف 25کلومیٹر گہرائی میں تھا۔