دانت اپنی فلنگ خود کریں گے، نئی دو اایجاد

January 12, 2017

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا طریقہ کار تلاش کیا ہے جس کے تحت دانت خود سے ہی ٹھیک ہوسکتے ہیں اور ان کی فلنگ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ کنگز کالج لندن کی ایک ٹیم نے چوہوں پر کیے جانے والے ایک تجربے کے ذریعے بتایا ہے کہ ایک کیمیکل دانتوں کے گودے میں موجود خلیوں کو بڑھنے اور چھوٹے چھوٹے سوراخوں کو بھرنے میں مدد دیتا ہے۔ جراثیم کے ساتھ ختم ہونے والے سپنج کو پہلے اس دوا میں بھگویا گیا اور پھر اسے کیڑا لگنے والی یا دانت میں پیدا ہونے والے خالی جگہ میں رکھ دیا جاتا ہے۔ سائنس رپورٹس نامی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس طریقے سے دانت مکمل اور قدرتی طور پر ٹھیک ہوسکتے ہیں۔