وزیر دفاع کے یوٹرن نے پوری قوم کو شکوک شبہات میں مبتلا کر دیا ہے،علامہ ناصر عباس

January 12, 2017

سلام آباد( خصوصی نمائندہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی طرف سے سینیٹ کو دی جانے والی بریفنگ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار روز قبل وزیر دفاع نے کہا تھا کہ ایسی تقرری سے قبل حکومت اور جی ایچ کیو سے اجازت لی جاتی ہے ۔ جس کی باضابطہ کلیرنس دی گئی ہے اور حکومت کو اس معاملے مکمل اعتماد میں لیا گیا ہے۔ یہ سارے معاملات پاکستان میں طے کیے گئے جن میں وزیر اعظم نواز شریف بھی شامل تھے۔اب وزیر دفاع کے یوٹرن نے پوری قوم کو شکوک شبہات میں مبتلا کر دیا ہے۔وزیر موصوف کا سینٹ میں یہ بیان کہ جنرل راحیل نے حکومت یا جی ایچ کیو سے نہ ہی کوئی این او سی حاصل کیا اور نہ اس کیلئے درخواست دی حیران کُن ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہا اس معاملے میں غیر سنجیدہ بیانات دینے کی بجائے حقائق سے قوم کو آگاہ کیا جائے ۔