لاہورہائیکورٹ ،شہزادوں کو تلور کےشکار کی اجازت کے خلاف درخواست کی سماعت 10فروری تک ملتوی

January 12, 2017

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے شہزادوں کو تلور کے شکار کی اجازت کے خلاف درخواست کی سماعت 10فروری تک ملتوی کرکے نئی رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔چیف جسٹس منصور علی شانے کلیم الیاس ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر محکمہ وائلڈ لائف نے تلور کی نسل سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ تلور کے شکار سے تلور کی افزائش نسل میں کوئی کمی نہیں ہو گی ۔عدالت نے رپورٹ مسترد کر دی ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ وائلڈ لائف کی رپورٹ پر انحصار نہیں کر سکتے۔ عدالت نے برڈ لائف انٹرنیشنل سے رپورٹ طلب کر لی۔ دوران سماعت حکومت نے کابینہ سے منظوری کا نوٹیفیکیشن پیش کر دیا ۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے قطری شہزادوں تلور کے شکار کی اجازت دی گئی تلور کے شکار کے لیے پرمنٹ جاری کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور تلور کے شکار پر پابندی عائید کی جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔