وزیراعلی سندھ کی سابق ایرانی صدر کے انتقال پر تعزیت

January 12, 2017

کراچی (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شا ہ ایرانی قونصلیٹ گئے جہاں پر انہوں نے ایران کے قونصل جنرل سے سابق ایرانی صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے ۔ ایرانی قونصلیٹ میں سید مراد علی شاہ کے ہمراہ صوبائی وزراء سید ناصر شاہ اور امداد پتافی بھی موجود تھے ۔ دریں اثناءایرانی قونصلیٹ نے وزارت خارجہ ، سندھ حکومت اور کراچی میں قائم دیگر ممالک کے قونصل خانوں کے رہنمائوں کی جانب سے سابق ایرانی صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرنے پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔