ناسا نے جدید خلائی راکٹ لانچ اسٹینڈ تعمیر کرلیا

January 12, 2017

امریکا کے خلائی ادارے نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن( ناسا )نے جدید خلائی راکٹ کو لانچ کرنےکے لیے راکٹ اسٹینڈ تعمیر کرلیا۔

نیا لانچ سسٹم نئی نسل کے راکٹوں کو لانچ کر سکے گا جو 20 لاکھ پونڈ تھرسٹ سے اوپر اٹھے گا۔

نا سا نے اس راکٹ کے بڑے ایندھن ٹینک کی آزمائش کے لیے تجرباتی راکٹ اسٹینڈ ریاست الاباما میں بنا لیا ہے ۔

فیول ٹینک میں 5 لاکھ37ہزار گیلن مائع ہائیڈروجن بھرا جائے گا۔یہ اسٹینڈ221فٹ لمبا ہے۔

لانچنگ اسٹینڈ کی تعمیر کو انسان کے مریخ کی جانب سفر کے سلسلے میں ایک اہم اقدام قرار دیا جارہا ہے۔