مستقبل میں نیا میگابراعظم وجود میں آجائے گا، نئی تحقیق

January 15, 2017

ماہرین نےانکشاف کیا ہے کہ مستقبل میں شمالی اور جنوبی امریکا آپس میں مل جائیں گے جبکہ براعظم ایشیا بھی اس میں شامل ہوجائے گا، جس کے نتیجے میں ایک میگا براعظم وجود میں آئے گا۔

کنیکٹی کٹ امریکا کی ایک یونیورسٹی اور جاپان کی ایجنسی برائے میرین ارتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققینکے مطابق اس عمل میں 25 کروڑ سال کا عرصہ لگے گا۔

تحقیق کرنے والوں نے اس میگابراعظم کو امیشیا کا نام دیا ہے۔زمین کی ٹیکٹونک پلیٹوں کے آپس میں ملنے کی وجہ سے یہ نیا میگابراعظم وجود میں آئے گا۔