پاکستان نے تین تبدیلیاں کی

January 16, 2017

ملبورن (جنگ نیوز)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرے ون ڈے میںپاکستان کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اسد شفیق ، شعیب ملک اور جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔ جبکہ اظہر علی، وہاب ریاض اور محمد نواز کو پلینگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا، آسٹریلیا نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیا ں کی ہیں جوش ہیزل ووڈ کو بلی اسٹین لیک اور عثمان خواجہ کرس لین کی جگہ شامل کیا گیا۔