میرپورخاص ٹنڈوالہ یار خستہ حال پل دوبارہ ٹوٹ گیا، پندرہ رز قبل مرمت ہوئی تھی

January 16, 2017

ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار) میر پورخاص ٹنڈوالہ یار بائی پاس پل خستہ حال ہونے کے بعد دوبارہ ٹوٹ گیا۔ واضح رہے کہ پندرہ دن قبل ہی پل کی مرمت ہوئی تھی جبکہ اس پل کی مثال بھی ایسی ہے جو سالہا سال بنتا ہے اور یہاں سے گزرنے والی شخصیات میڈم فریال تالپور، صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز امداد پتافی، ایم این اے عبد الستار بچانی، ایم پی اے سید ضیا عباس شاہ رضوی سمیت میرپورخاص ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پی پی ایم این اے ایم پی ایز ، اپنی شایان شان گاڑیوں میں یہاں سے گزرتے ہیں پر آج تک اس پل کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ اس پل کے پشتہ بھی کمزور ہو کر ختم ہو چکے ہیں اور یہ پل کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے بلکہ ذرائع کے مطابق اس پل کو غیر تسلی بخش قرار دیا جا چکا ہے پر افسوس کہ سب نے چپ سادہ لی ہے عوام نے منتخب نمائندوں سے اپیل کی ہے وہ ٹنڈوالہ یار کے لئے بھی سوچیں جو تباہ ہو رہا ہے۔ اس ضلع کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ کروڑوں روپے کا فنڈز جو آتا ہے وہ خورد برد کیا جا رہا ہے ترقیاتی کاموں کے نام پر جھوٹے بل بنوائے جارہے ہیں اور من پسند ٹھیکیداروں کو کام دے کر اپنا کام کر ایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب رابطہ کرنے پر ایکسیئن ہائی وے کا کہنا ہے کہ ہمیں فنڈز نہیں مل رہے اور جتنا فنڈز ملتا ہے اس سے ضلع میں کام نہیں ہو سکتے ہم مجبور ہیں۔