ایوارڈز کی آڑ میں ذاتی مفادات کا نوٹس لیا جائے ‘ محمد حنیف خوندئی

January 16, 2017

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)اخلاص سوشل ویلفیئر اینڈ سوشل سوسائٹی بلوچستان کے چیئرمین سید محمد حنیف خوندئی نے بیان میں کہا ہے کہ ایوارڈز کی آڑ میں من پسند افراد کو نوازنے کا نوٹس لیا جائے بعض غیر سرکاری تنظیمیں اور کرپٹ عناصر ذاتی مفادات کیلئے ایوارڈ ز کا انعقاد کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو کسی ایوارڈ کی ضرورت نہیں ہوتی عوام میں اُن کی پذیرائی ہی ایوارڈ ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ایوارڈ کے اختیارات صرف حکومت کو ہی حاصل ہیں انہوں نے کہا کہ مختلف تنظیموں کی جانب سے نام نہاد ایوارڈز تقریبات کی تحقیقات کرائی جائیں اور ایوارڈز کے آڑ میں ہونیوالی بے قاعدگیوں کو سامنے لایا جائے۔