ڈسڑکٹ مانیٹرنگ اینڈ اویلیویشن سٹاف میں 46 موٹر سائیکل تقسیم

January 16, 2017

فیصل آباد( خبر نگارخصوصی ) ضلع میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس کے مانیٹرنگ اینڈ اویلیویشن سٹاف میں 46 ہنڈا 125 موٹر سائیکلز تقسیم کی گئیں۔ اس سلسلہ میں تقریب ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے مانیٹرنگ اینڈ ایلیویشن سٹاف میں موٹر سائیکلز تقسیم کیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محمد جاوید مظفر ‘ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر صنم گوندل ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سٹاف کو موٹر سائیکلز کی فراہمی سے مانیٹرنگ کا عمل تیز ہو گا اور سکولوں میں اساتذہ کی حاضری و عدم دستیاب سہولیات پر تعمیراتی کام کی رفتار اوروزیر اعلیٰ پنجاب ایجوکیشن روڈ میپ کے تحت دیگر ٹارگٹس کے حصول میں مدد ملے گی۔