این اے 77،واٹرفلٹریشن پلانٹس،سکول چاردیو اری وکمروں کاافتتاح

January 16, 2017

فیصل آباد( خبر نگارخصوصی ) این اے 77کے علاقوں 363گ ب سمی دی جھوک اور 367گ ب میں واٹر فلٹر یشن پلانٹس، سکول کی چار دیواری اورنئے کمروں کی افتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کم عرصہ میں تعمیر وترقی کے تاریخی اقدامات کرکے روشن اور محفوظ پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے،تمام دستیاب وسائل کا رخ عوامی فلاح وبہبود اور بھلائی کے کاموں اورحلقہ کے پسماندہ ترین علاقوں میں جدید ترقیاتی منصوبوں کی طرف موڑ رکھا ہے۔ اس موقع پر ایم پی اے رائے عثمان کھرل، یوسی چیئرمین رائے امتیاز، احمد آصف، عدنان وٹو،یوسی چیئرمین نواز کچھی،اسلم رجوکہ،امین پروکہ،رائے ممتازخاں ودیگر بھی موجودتھے۔