بھائی اورچچاکے ہاتھوں گلا دبانے سے ہسپتال پہنچنے والی لڑکی چل بسی

January 16, 2017

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) بھائی اور چچا کے ہاتھوں گلہ دبانے کے باعث ہسپتال پہنچنے والی 16سالہ لڑکی زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ جڑانوالہ کے علاقہ 24 گ ب کی 16سالہ سونیا 4 روز الائیڈ ہسپتا ل میں زیرعلاج رہی تاہم جانبر نہ ہوسکی۔