وزیرداخلہ کالعدم تنظیموں کے ترجمان بن چکے ‘ عاصم غوری

January 16, 2017

سرگودھا(نمائندہ جنگ) سابق ضلعی صدرپی وا ئے او عاصم رضاغوری نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ اسوقت کالعدم تنظیموں کے ترجمان بن گئے ہیں لیگی حکومت اگردہشت گردی کے خاتمہ میں سنجیدہ ہوتی تووہ نیشنل ایکشن پروگرام پراس کی رو ح کے مطابق عمل کرتی لیکن موجودہ حکومت نے دہشتگردوں اورجرائم پیشہ لوگوں کوکھلی چھٹی دی ہوئی ہے۔ موجودہ حکومت ہرمحاذپربر ی طرح ناکام ہوئی حکومتی ناکامیاں حکومت کی مقبولیت کوصفرتک لے آئی ہیں کیونکہ موجودہ حکومت نہ توعوام کے جان ومال کی حفاظت کرسکی ہے اورنہ ہی ان کو کسی قسم کی سہولیات یاریلیف فراہم کیا ہے۔ حکومتی ناکامیاں حکومت کی مکمل تباہی کاباعث بنے گی۔