لاہور: وقفے وقفے سے بارش، بجلی کا نظام متاثر

January 16, 2017

لاہور میں رات بھر وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے بجلی کا نظام متاثر ہوا اور شہریوںکو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

بارش کے باعث 70 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرجانے سے غائب ہونے والی بجلی کئی گھنٹوں بعد بحال ہوسکی۔

ادھرمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہورمیں اب تک 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بارش کا سلسلہ آئندہ 12گھنٹےتک وقفے وقفے سے جاری رہنےکاامکان ہے۔