میکسیکو میں میوزک فیسٹول کے دوران فائرنگ، پانچ افراد ہلاک

January 16, 2017

میکسیکو میں جاری 10 روزہ میوزک فیسٹول کے دوران فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک،15زخمی ہوگئے۔

میکسیکن ریزوٹ Playa del Carmen. میں میوزک فیسٹول کےدوران کلب کے داخلی دروازے پر مسلح شخص نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہوگئے۔

فیسٹول حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،جب کہ فیسٹول کی اختتامی پارٹیز معطل کردی گئی ہیں۔