نوازشریف عالمی اقتصادی فورم میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف آواز اٹھائیں گے

January 17, 2017

کراچی(نیوز ڈیسک)ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصای فورم پر پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف ، اقوام متحدہ کے چیف اور دنیا کے دیگر سربراہوں کے سامنے بھارتی فوج کی کشمیر میں مداخلت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔دریں اثناء اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتیرس نے پاکستان اور بھارت کو کشمیر کے مسئلے پر مصالحت کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔