بونیر میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق

January 22, 2017

خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے9افراد جاں بحق ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسافر وین حادثے میں 7 افرادموقع پر جاںبحق اورمتعددزخمی ہوئے،لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈگر منتقل کیا گیا ، جہاں مزید دو افرادزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ حادثے میں مجموعی طور پر خواتین اور بچوں سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق مسافر وین بونیر کے علاقہ چغرزی سے سواڑی آرہی تھی کہ جبو کے مقام پر حادثہ کی شکار ہوکر کئی سو فٹ گہرے کھائی میں جاگری۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک ہی خاندان کے 3افراد بھی شامل ہیں۔