پاکستان ٹیم کی کارکردگی مضحکہ خیزہے، رمیز راجا

January 22, 2017

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر سابق کرکٹرز نے مایوس کا اظہار کیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی مضحکہ خیز ہے ، ان کےکھیل کی سمجھ ہی نہیں آتی ۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ صورتحال کو دیکھ کر کپتانی کرنی چاہئے ،کس بولر کو کیسے استعمال کرنا ہے،یہ دیکھنا چاہئے۔

سابق بیٹسمین محمد یوسف کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میںکہنا تھا کہ جن کھلاڑیوں پر زیادہ ذمہ داری ہے وہ کھیل کر نہیں دکھارہے ۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئےشعیب اختر نے کہا کہ کپتانی کے اندر نیگیٹویٹی نہیں ہونی چاہیے جو پاکستانی ٹیم کی صورتحال ہے ،اسے دیکھ کر لگتاہے کہ این چیپل صحیح کہہ رہے تھے۔

سکندر بخت کہتےہیں اظہر علی لکھی ہوئی کپتانی کرتےہیں ،حکمت عملی تبدیل نہیں کرتے ۔