اوورسیزپاکستانیوں کا ملکی ترقی میں اہم حصہ ہے، وزیر اعظم

January 23, 2017

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کا ملکی ترقی میں اہم حصہ ہے،اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔

وزیراعظم نوازشریف نے یہ بات لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر گل سے گفتگو میں کہی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان درست سمت میں ترقی کررہا ہے، اوورسیزپاکستانیوں کا ملکی ترقی میں اہم حصہ ہے،ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔