ٹوئٹرکی اپنے یوزرز سے معذرت

January 23, 2017

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے تکنیکی خرابی کی وجہ سے یوزرز کے نئے امریکی صدر کے فالوور بن جانے پر معذرت کر لی۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ امریکی صدرکا ٹوئٹر ہینڈل باراک اوباما سے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹرانسفر ہونے سے تکنیکی غلطی ہوئی، اس غلطی کی وجہ سے تمام فالوورز بھی ٹرانسفر ہوگئے تھے۔

ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے اپنے بیان میں اس غلطی پر تمام یوزرز سے معذرت کر لی ہے ۔