لاہوربار کے سالانہ انتخابات کیلئےپولنگ جاری

January 23, 2017

لاہوربار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئےپولنگ کا عمل جاری ہے،ضلعی بار کے انتخابات میں پہلی باربائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

لاہوربار ایسوسی ایشن کے17 ہزار 9 سو ووٹرز آج اپنی نئی قیادت کاچناؤ کر رہےہیں،ضلعی بار کے6عہدوں پر ایک خاتون سمیت15 امیدوارمیدان میں ہیں۔

صدارت کیلئےحامدخان گروپ کےچودھری تنویر اور عاصمہ جہانگیرگروپ ملک ارشد کےدرمیان مقابلہ ہے۔

صبح 9 بجےشروع ہونے والی پولنگ شام5بجے تک جاری رہے گی، درمیان میں کھانے کیلئے ایک گھنٹے کا وقفہ بھی ہوگا۔

پولنگ کےموقع پروکلاءکی گہما گہمی عروج پر ہے۔