کراچی :بے امنی نے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر کیں،ارشد وہرہ

January 23, 2017

کراچی :بے امنی نے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر کیں،ارشد وہرہ
ڈپٹی مئیرکراچی ارشد وہرہ کا کہنا ہےکہ کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث شہر میں کھیلو ں کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں ۔

ایم کیو ایم پاکستان کے تحت کراچی والے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ نے کیا ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ لیکن اب دوبارہ شہر کی رونقیں بحال ہو جائیں گی ،کھیلوں کے مقابلوں کا انعقادبھی کیا جائے گا،ایم کیو ایم کے تحت ہونے والے ایونٹ کا فائنل 28 جنوری کو ہوگا۔