عالیہ بھٹ سوشل میڈیا پر مقبول،مداحوں کی تعداد 10ملین

January 23, 2017

بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اور حال ہی میں 62ویں فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کرنے والی عالیہ بھٹ فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر عالیہ بھٹ کے مداحوں کی تعداد 10ملین تک پہنچ گئی ہے، جس پر بالی ووڈ ہیروئن نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی ہے اور اُس کے ساتھ پیغام میں اپنے چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

واضح رہے عالیہ بھٹ کو فلم’اُڑتا پنجاب‘میں بہترین اداکاری کرنے پر فلم فیئرایوارڈ سے نوازا گیا ہے جبکہ وہ اِن دنوں ششانک کھیتن کی فلم’بدریناتھ کی دلہنیا‘کی تیاری میں مصروف ہیں۔