پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

February 15, 2017

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ۔کاروبار کے دوران ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس نے 49 ہزار9 سو سے 49 ہزار 8سو کے رینج بینڈ میں ٹریڈ کی ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔ کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 18 پوائنٹس کمی سے 49 ہزار 750 کی کم سطح تک دیکھا گیا تھا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری پر کاروبار کے دوران 171 پوائنٹس اضافے سے 49 ہزار 922 کی بلند سطح تک دیکھا گیا ۔

معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی نظریں مختلف کمپنیوں کے مالیاتی نتائج ،پاناما کیسز کی دوبارہ سماعت اور موجودہ امن وامان کی صورتحال پر لگی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے شیئرز کے لین دین میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔