پی ایس ایل ٹو: اسلام آباد کی کوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

February 15, 2017

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ ٹو کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈکے کپتان مصباح الحق نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مصباح الحق کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اور سرفراز احمد کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے اب تک دو،دو میچز کھیلے ہیںاسلام آباد نے لاہور قلندر کیخلاف میچ جیتا اور پشاور کیخلاف میچ میں اسے شکست ہو ئی ہے جبکہ ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنا قابل شکست ہے اس نے اپنے دونوں ابتدائی میچز کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے خلاف میچز میں فتح حاصل کی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کپتان سرفراز کے علاوہ اسد شفیق، احمد شہزاد، کیون پیٹرسن، روسو، محمود اللہ، پریرا، محمد نواز، حسن خان، انور علی اور عمر گل شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کپتان مصباح الحق کے علاوہ ڈی ڈبلیو اسمتھ، سیم بلنگز، بریڈ ہیڈن، شین واٹسن، آصف علی، شاداب خان، زوہیب خان، محمد سمیع، رومان رئیس اور محمد عمرفان پر مشتمل ہے۔