شہبازقلندرؒکی درگاہ پر خودکش دھماکا قابل مذمت ہے،مذہبی و سیاسی رہنما

February 17, 2017

کراچی (اسٹاف رپو ر ٹر) مختلف سیاسی،مذہبی تنظیموں کے رہنمائوں اور دیگر نے سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ، بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے، تفصیلات کے مطابق سنی تحریک کے سر براہ ثروت قادری، سینیٹر شاہی سید، جماعت اسلامی کےمعراج الہدیٰ،جے یو آئی کے قاری محمد عثمان، شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس،محمد یعقوب شہباز، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس،علامہ مختار امامی،علامہعلامہ حسن ظفر محمد عون نقوی ،مولانا حسین مسعودی صوت الاسلام کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین، مسلم لیگ کے رہنما منور رضا، اکبر گجر، پی ڈی پی کے بشارت مرزا، پی ایس پی کے انیس قائم خانی،، جماعت اہلسنت کے شاہ عبدالحق قادری ، نظام مصطفیٰ پارٹی کے سربراہ حنیف طیب،مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد، جے یو پی کے عبدالعلیم ، قاضی احمدنورانی صدیقی، محمدشکیل قاسمی،مسلم لیگ کے سابق رہنما ضیا عباس، ، مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا شہنشاہ حسین نقوی، لخت حسنین زیدی،مہر ویلفیئر سوسائٹی کی چیئرپرسن ناہید مہر اور دیگرنے واقعے میں شہیداور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کر تے ہوئے کہا کہؒ دہشت گردوں نے ملک کو تباہی کے قر یب لا کر کھڑا کر دیا ہے اور ہماری حکومت اور ریاستی ادارے حالات کنٹرول کر نے میں ناکام نظر آتے ہیں،حکومت سندھ اس واقعے میں تمام زخمی ہونے والے ا فرادکو جلد از جلد کراچی لانے کا انتظام کرے اور اُن کےعلاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے خلاف ملک بھر میں بھر پور آپریشن کیا جائے۔