کیا جنرل راوت کشمیری خواتین پر بھی گولیاں برسائیں گے؟ بھارتی اخبار

February 17, 2017

کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی اخبار میں آرمی چیف کی جانب سے گزشتہ روز دیے گئے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت یہ نہیں سوچتے کہ ان کے الفاظ کا کشمیری عوام پر کیا اثر پڑے گا۔ بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ جنرل راوت اور نہ ہی ان ہی فوج کی جانب سے گزشتہ روز کہے گئے سخت الفاظ کی وضاحت اور نہ ہی انہیں نرم کرنے کی کوشش کی گئی جو پیلٹ گن کی طرح ہی مہلک طاقت رکھتے ہیں، جنرل راوت نے کئی طریقوں سے وہی پالیسی کا استعمال کیاہے جو وادی میں استعمال ہوتی آئی ہے خاص کر 2016کی گرمیوں کے دوران جب سیکڑوں افراد معذور، اندھے کر دیے گئے اور مار دیے گئے۔آرٹیکل میں جنرل سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سب بھی جہادیوں کے معاونین تھے یا دہشتگردوں کے کارکنان؟۔ آرٹیکل میںکہا گیا کہ جنرل راوت کسی حد تک صحیح کہتے ہیںکہ وادی میں آپریشن کے دوران کبھی کبھار مقامی افراد کی جانب سے مزاحمت کا سامنا رہتا ہے اورفوجیوں کی جانب سے آپریشن کے دوران کشمیری خواتین کے بڑے گروپوں کی جانب سے اکثر ایسے اقدامات بھی دیکھے جاچکے ہیں تو کیا اب جنرل راوت ان خواتین پر بھی گولیاں برسائیں گے جنہوں نے اپنی مایوسی کے اظہار کی ہمت کی کیوں کہ وہ ملٹری زون میں زندگی بسر کرتے ہوئے تھک چکی ہیں۔