سمندر کی 47 میٹر گہرائی میں دہشت کا راج، ٹریلر جاری

February 18, 2017

سمندر کی سینتالیس میٹر گہرائی میں خوف کا عالم،دہشت کا راج،زیر سمندرکی سیر گلے پڑ گئی اورشارک پیچھے لگ گئی،دو تیراک بہنوں کی سنسنی خیز فلم47میٹرز ڈاؤن کا ٹریلر جاری ہو گیا۔

جوہانز رابرٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ایسی بہنوں کے گرد گھوم رہی ہے جو سیر و تفریح کیلئے زیر سمندر موجود پنجرے میں قید ہوکر آبی حیات کا نظارہ کرنے جاتی ہیں لیکن بری طرح پھنس جاتی ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں مینڈی موور،کلیئر ہولٹ،میتھیو موڈائن،یانی جیلمین اور کرس جے جانسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جیمز ہیرس کی پروڈیوس کردہ سنسنسی خیزمناظر سے بھرپور یہ فلم رواں سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔