وکلا تنظیموں کی جانب سے ہفتے میں 2 روز ہونیوالی ہڑتال ختم کردی گئی

February 21, 2017

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان کی وکلاء تنظیموں کا مشترکہ اجلاس بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغنی خلجی کی صدارت میں ہوا جس میں جنرل سیکرٹری نصیب اللہ ترین ، نائب صدر باسط شاہ، بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر آصف ریکی اور وائس چیئرمین حاجی عطاء اللہ لانگو بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم وکلاء تنظیمیں بلوچستان کے وکلاء کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے تنظیموں کے فیصلے کی مکمل پابندی کر تے ہوئے گزشتہ سات ماہ سے احتجا ج کیا وکلاء کا مطالبہ تھا کہ سانحہ8 اگست کی اصل محرکات کو سامنے لایا جائے جو کہ کمیشن کا حصہ بن چکا ہے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ مالی معاونت ،زخمیوں کے علاج ومعالجے اورانہیں روزگار وتعلیم کی فراہمی جیسے مطالبات حکومت بلوچستان نے ماننے ہیں اور ہم وکلاء تنظیمیں حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں انہوں نے کہا کہ سائلین کی عدالتی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے وکلاء تنظیموں نے بلوچستان بھر میں جاری ہفتے میں دو دن کی ہڑتال کو مکمل طور پر ختم کر نے کا اعلان کر دیا۔