پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد پر تشدد میں ملوث دوطلباءکا داخلہ منسوخ

February 21, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی جامعہ اردو کی انتظامیہ نے گلشن اقبال کیمپس میں صدر شعبہ نباتیات پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد پر تشدد میں ملوث دو مرکزی طلباء حبیب الرحمن اور ضابر اقبال کا داخلہ فوری طور پر نہ صرف منسوخ کردیاہے بلکہ ان کی ایف آئی آر بھی متعلقہ تھانے میں درج کرواکر جامعہ کے تینوں کیمپسز کے گیٹ پر ان کی تصاویر آویزاں کرنے کے احکامات کے ساتھ ساتھ جامعہ میں اِن کی آمد پر بھی مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ انتظامیہ نے یہ اقدام تمام اساتذہ کی خواہش پر انجمن اساتذہ گلشن اقبال کی صدر پروفیسر سیماز ناز صدیقی اور جنرل سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد کے اس حوالے سے فوری ایکشن کے مطالبہ کو منظور کرتے ہوئے انجام دیئے۔