ایڈولف ہٹلر کے زیر استعمال رہنے والا ٹیلی فون 2 کروڑ54لاکھ میں نیلام

February 21, 2017

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ریاست میری لینڈ میں جرمنی کے سابق حکمران ایڈولف ہٹلر کے زیر استعمال رہنے والےٹیلی فون کو2کروڑ54لاکھ روپے میں نیلام کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس نایاب ٹیلی فون کی نیلامی الیکزینڈر ہسٹوریکل آکشن ہاؤ س کے تحت کی گئی جس کے بارے میں ماہرین کا اندازہ تھا کہ یہ ٹیلی فون2سے3لاکھ ڈالر میں نیلام ہونے کی توقع ہے۔اس ٹیلی فون کا رنگ ابتدائی طور پر کالا تھا جسے معروف کمپنی سیمنزنے تیار کیا تھا لیکن ہٹلر کو یہ فون پیش کئے جانے کے بعد اس کا رنگ کالے سے تبدیل کرکے لال کردیا گیا اور اس پر ایڈولف کا نام بھی واضح طور پر کندہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے ایڈولف ہٹلرنے یہ فون جنگ عظم دوئم کے دوران استعمال کیا تھااور اسی فون کے ذریعے لاکھوں افرادکی موت کے احکامات جاری کیے گئے۔