عمران خان نے جو کہا وہ سچ ثابت ہوا، فواد چودھری

February 21, 2017

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے عمران خان نے اداروں کے بارے میں جو کہا وہ سچ ثابت ہوا۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ فارن آفس سے معلومات لے رہے ہیں۔ چیئرمین نیب کو ادارے کا وقار عزیز ہوتا تو آج استعفا دے کر جاتے۔

فواد چودھری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مطالبہ کیا کہ حدیبیہ پیپر کیس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کی جائے،نیب وزیراعظم کے بچوں سے قانون کے مطابق تحقیقات کا آغاز کرے ۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اور فارن آفس کا فاصلہ مہینوں میں طے نہ ہوسکا۔نیب ،چیئرمین ایف بی آر اور دیگر ادارے وزیراعظم کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں۔عدالت نے نیب سے پوچھا تفتیش کیوں نہیں کررہے ، چیئرمین نیب خاموش رہے ۔چیئرمین نیب نے عدالت میں کہا کہ ریگولیٹرز کا جواب آئے تو ہم کارروائی کریں گے ۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ جمہوریت کی طرف بڑھنا ہے تو وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کا احتساب کرناہوگا،وزیراعظم نے اپوزیشن کے ایک سوال کا جواب نہیں دیا پھر بھی کہتے ہیں ہم جمہوری ہیں۔وزیراعظم ، اسحاق ڈار،کیپٹن (ر)صفدر تینوں نے اثاثے چھپائے ان کو نااہل کیا جائے۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ کل یا جمعرات تک پاناما کیس مکمل ہوجائے گا۔