سٹیفن لارنس کا قاتل ڈیوڈ نورس حکومت کیخلاف مقدمہ کرنے کا خواہشمند

February 22, 2017

لندن (جنگ نیوز) سٹیفن لارنس کو قتل کرنے والے افراد میں سے ایک اپنے خلاف ٹرائل کے انتظار کے دوران جیل میں خود پر حملہ کیے جانے کے بعد حکومت پر مقدمہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ڈیوڈ نورس کا کہنا ہے کہ2011ء میں وولوچ میں ایچ ایم پی بلمارش پر اس کے ساتھی قیدیوں نے اس پر حملہ کردیا تھا، جس کے نتیجے میں اس کی ناک اور پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں۔ وہ خود کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی پر وزارت انصاف سے10,000 پونڈز معاوضہ دلوائے جانے کا خواہشمند ہے۔ سن آن سنڈے کی رپورٹ کے مطابق نورس اور گیری ڈوبسن 1993ء میں التھام میں ایک نسل پرستانہ حملہ میں ٹین ایجر کو قتل کرنے میں ملوث پائے گئے تھے۔