ناقص پالیسیوں کے باعث ٹرانسپورٹ کاشعبہ تباہ ہورہاہے: سہیل اشرف

February 22, 2017

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن بہاولپورڈویژن کے صدرچوہدری سہیل اشرف وڑائچ نے ٹرانسپورٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کہاکہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ٹرانسپورٹ کاشعبہ تباہ ہورہاہے بھاری ٹیکسوں اورمختلف سطحوں پربھتہ خوری شعبہ ٹرانسپورٹ کودیمک کی طرح چاٹ رہی ہے،محکمہ ایکسائز، ٹریفک پولیس، عام پولیس، ٹرانسپورٹ کے اہلکاروں کی بھتہ خوری بھی ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں اضافہ کرتی ہے اس طرح ٹرانسپورٹرز کاقدم قدم پرخون نچوڑاجارہاہے جس سے تنگ آکر لوگ یہ شعبہ چھوڑنے پرمجبورہورہے ہیں اگریہی حال رہاتو بہت جلدٹرانسپورٹ کاشعبہ اپنے انجام کوپہنچ جائیگا چوہدری سہیل اشرف وڑائچ نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ ٹرانسپورٹرز کیساتھ مشاورت سے فوری طورپر ایسے اقدامات اٹھائے جس سے اسے سنبھالامل سکے، انہوں نے ٹیکسوں میں کمی کرنے کے علاوہ متعلقہ محکموں میں کرپشن کے خاتمے پرزور دینے کے علاوہ ٹرانسپورٹرز کومالی سبٹڈی دینے کابھی مطالبہ کیا۔