احکامات کی پرواہ نہ کرنے پر اے ایس آئی کے وارنٹ

February 22, 2017

سرگودھا(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج امیر مختار گوندل نے منشیات کے مقدمہ میں شہادت نہ دینے اور عدالتی احکامات کی پرواہ نہ کرنے پر تھانہ سلانوالی کے اے ایس آئی حامد علی کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جا ر ی کر تے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ مذکور ہ تھا نیدار کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جا ئے۔