انسانی سمگلر کو ایف آئی اے سے چھڑانے والے ملزمان کوگرفتار نہ کیا جا سکا

February 22, 2017

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) صدر سیالکوٹ کے علا قہ را ئے پور میں دو روز قبل انسانی سمگلنگ میں ملوث انسانی سمگلر شفیق کو ایف آئی اے سے چھڑانے کے الزام میں ساجدہ،کلثوم،خدیجہ،عتیق، افتخار،سلیم سمیت دس سے زائد افراد کے خلاف انسپکٹر ایف آئی اے رضوان اختر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔