سیکورٹی خدشات ، شہر کے پارک پانچویں روز بھی بند رہے

February 22, 2017

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے ماتحت راولپنڈی شہر میں چلنے والے پارک منگل کو پانچویں روز بھی سکیورٹی خدشات کے باعث شہریوں کیلئے بند رہے تاہم جناح پارک اور ایوب پارک سمیت کینٹ کے باقی پارک شہریوں کیلئے کھلے رہے ، پی ایچ اے ایڈمنسٹریٹر وقار عباسی کا کہنا تھا کہ اب شہریوں کو بھی پتہ چل گیا ہے کہ سیکورٹی کے ممکنہ خدشات کے باعث پارک بند ہیں لہٰذا وہ بھی کم ہی ادھر کا رخ کر رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ تاحال پارکوں کو شہریوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔