ادارہ ترقیات،پلاٹوں کی نیلامی منسوخ

February 22, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے بدھ کو کی جانے والی پلاٹوں کی نیلامی منسوخ کردی گئی ہے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اعلامیہ کے مطابق کے ڈی اے کی مختلف اسکیموں اور ٹائون شپس میں پلاٹوں کا نیلام عام سیکیورٹی وجوہات کے باعث ملتویکیاگیا ہے اور آئندہ نیلام عام7مارچ کو صبح دس بجے سوک سینٹر سیمینار ہال پہلی منزل پر منعقد ہوگا۔