جرمنی کےاسکول میں مسلح شخص کےداخل ہونےکی اطلاع

February 22, 2017

جرمنی کےشہرڈورٹمنڈ کےاسکول میں مسلح شخص کےداخل ہونےکی اطلاع موصول ہوئی ہے،ایک غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق اسکول کےاطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

ادھر برلن سے موصول اطلاعات میںپولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسکول یااطراف کی سڑکوں پرمسلح شخص کےہونےکے شواہد نہیں ملے،میڈیااطلاعات پرعلاقےکوگھیرےمیں لےکرتلاشی شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول میں کسی کےزخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی،مزید تفتیش جاری ہے۔