کسی کو باہر پراپرٹی خریدنے کی اجازت نہیں،گورنر اسٹیٹ بینک

February 22, 2017

گورنر اسٹیٹ بینک نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے کسی کوباہرپراپرٹی خریدنے کی اجازت نہیں دی، لوگ پیسہ کیسے باہر لے جاتے ہیں سب جانتے ہیں۔

بریفنگ کے دوران ان کا کہناتھاکہ لوگ ہنڈی، حوالہ ،اکنامک ریفارمزایکٹ کےتحت پیسے باہر لےجاتے ہیں۔

پی ٹی آئی کےرکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے تصدیق کردی کہ منی لانڈرنگ ہو رہی ہے،مجھے پاکستان کے عوام تنخواہ دیتے ہیں وزارت خزانہ نہیں، سرکاری ادارے مفلوج ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک منی لانڈرنگ کے جرم پرپردہ ڈال رہا ہے، میں اپنے الفاظ پرقائم ہوں۔