سیاست میں بدتمیزی کا سہرا عمران خان کے سر ہے، سعد رفیق

February 23, 2017

وفاقی وزیر ریلوے اور ن لیگی رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست میں بدتمیزی اور جھوٹ کا طوفان متعارف کرانے کا سہرا عمران خان کے سر جاتا ہے ۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اداروں پر دباؤ ڈال کر اپنی مرضی کے فیصلے کرانے کا ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جس کلچر کی انہوں نے بنیاد ڈالی اس کا نوجوانوں پر نہایت منفی اثر پڑا ہے، ایک ایجنڈا سازشیوں کا ہے اور ایک اوپر والے کا جو ہمیشہ نواز شریف کو سرخرو کرتا ہے۔