برسلز سے گزرنے والے صدر ٹرمپ کے جہاز پر جرمانہ ہوگا

February 25, 2017

حافظ انیب راشد...امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگر برسلز آئے تو ا ن کے جہاز پر 10ہزار یورو جرمانہ ہوسکتا ہے۔

برسلز کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رات کے وقت اترنے والے جہازوںکے باعث بلجیم کے آئرش اور فرنچ بولنے والے گروہوں میںایک عرصے سے چپقلش چل رہی ہے جس میںایئرپورٹ کے اطراف رہنے والے رہائشیوںکی شکایت بھی شامل ہے۔

بہت لمبے مباحثے کے بعد بلجیم کے دونوں متحارب دھڑوں کے درمیان یہ بات طے پائی ہے کہ رات 11بجے سے صبح7بجے تک شور کی ایک خاص حد عبور کرنے والے طیاروںکو 5ہزار یورو تا 10ہزار یورو جرمانہ کیا جائے گا، اس کے لیے ایک خصوصی آلہ لگایا گیا ہے۔

اس جھگڑے کے سبب بلجیم میںیہ بات زیر بحث ہے کہ امریکی صدر کا جہاز اگر یورپ کے دارالحکومت آیا تو اپنے حجم اور شور کے سبب اس پر 10ہزار یورو جرمانہ ہوگا۔