پنجاب :مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 56افراد زیرحراست

February 26, 2017

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز میں 56 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

لاہورمیں ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں سرچ آپریشن کے دوران 11مشتبہ افرادکو حراست میںلے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کوکوائف مکمل نہ ہونے پرحراست میں لیا گیا۔

ادھر وہاڑی میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 45مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق سرچ آپریشن میں ایک ہزارسےزائد پولیس اہلکاروں نےحصہ لیا۔