گندم غبن کیس :سابق وزیر خوارک بلوچستان کی درخواست ضمانت منسوخ

March 01, 2017

گندم غبن کیس میں سابق صوبائی وزیر خوراک اسفندیار کاکڑ کی ضمانت کی درخواست منسوخ ہوگئی ہے اور نیب حکام نے انہیں عدالت سے گرفتار کرلیا ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ جج جسٹس طاہرہ صفدر کی عدالت میں گندم کی خوردبرد کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سابق وزیرخوراک اسفند یار کاکڑ کی ضمانت کی درخواست منسوخ کردی۔ اس موقع پر نیب حکام نےسابق وزیر کو عدالت سے گرفتار کرلیا ہے۔

اسفندیار کاکڑ کےخلاف کرپشن کے 3 مختلف ریفرنس دائر کئے گئے ہیں، ملزم پر2 ارب روپےسےزائد گندم غبن کا الزام ہے۔