گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چغر مٹی میں کتاب میلےکاانعقاد

March 06, 2017

پشاور ( وقائع نگار )نیشنل بک فاونڈیشن پشاور کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چغر مٹی میں دو روزہ کتب میلے کاانعقاد کیاگیا۔ ڈا ئریکٹر نیشنل بک فاونڈیشن مرا دعلی مہمند کی خصوصی توجہ سے کتب میلوں کاسلسلہ جاری ہے ، میلے کا افتتاح پرنسپل میمونہ نے کیا۔ اس موقع پر نیشنل بک فاونڈیشن پشاور کی طرف سے عالم خان، محمد اسلم، ارشاد علی ، امان گل ، عارف شاہ ، محمد قیوم جبکہ کالج اساتذہ اور طلبا ءنے بھی بھر پور شرکت کی۔ پرنسپل میڈم میمونہ نے نیشنل بک فاونڈیشن پشاور کی اس کاوش کو کافی سراہا اور کہا کہ اس قسم کی تقریبات ہر ما ہ کی بنیاد پر ہونی چاہیے تاکہ کتاب کلچر پروان چڑھے ۔ ڈا ئریکٹر مرا د علی مہمند نے نے کہا کہ نیشنل بک فاونڈیشن پورے صوبے میں بھر پور طریقے سے کتاب کلچر فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔