زارااکبر بین الاقوامی کمرشل کا حصہ بن گئیں

March 20, 2017

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اب ہمارے یہاں تشہری شعبے میں ملٹی نیشنل اداروں کے کمر شلز میں کام کرنا ماڈلز کے لیے بہت پرکشش ہوگیا ہے ۔ ماڈل و اداکارہ زارا اکبر بھی اس ہفتہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے کمرشل کے معاہدے کےلیے کراچی پہنچ رہی ہیں تفصیلات کے مطابق کمپنی نے مختلف ممالک کی منتخب ماڈلز سے اس سلسلہ میں معاہدے کیے ہیں۔ جن میں بھارت سے جوہی چاؤلہ، اٹلی سے سویرہ شیخ،بنگلہ دیش سے کامنی کے نام بھی شامل ہیں۔ اس کمرشل میں20منتخب اداکارائیں شامل کی جائیں گی۔ یہ کمر شل کراچی، دبئی اور امریکہ میں شوٹ کیے جائے گا۔