اسنوکر:نادر نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

March 20, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ان سیڈڈ نادر میران نے نمبر پانچ سیڈ شاہد آفتاب کو شکست دیکر جوبلی انشورنس نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ سیمی فائنل پیر کو کھیلے جائیں گے ۔ شہرام چنگیزی کو سابق قومی چیمپئن خرم حسین آغا ، اسجد اقبال نے احسن جاوید ،محمد سجاد نے سہیل شہزاد کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ حاصل کی۔