ہولی رڈ کو بریگزٹ کے بعد مزید پاورز ملنے چاہئیں، گورڈن برائون

March 20, 2017

لندن( پی اے) بریگزٹ کے بعد گورڈن برائون سکاٹ لینڈ کے مستقبل کے لئے تیسرا آپشن وضع کررہے ہیںجو ہولی رڈ کو زیادہ اختیارات کی منتقلی پر مبنی ہے، لیبر کے سابق وزیراعظم تجویز دے رہے ہیںکہ سکاٹش حکومت کو ویٹ کی شرحیں وضع کرنے اور عالمی معاہدوں پر دستخط کرنے کاا ختیار دیاجائے۔ انہوں نے یہ تجویز ایک تقریر میںپیش کی ہے، اور کہا ہےکہ ہولی رڈ کو بریگزٹ کے اختیارات ملنے چاہئیں اور یہ تجویز اس موقع پر سامنے آئی ہے جب نکولاسٹرجن دوسرے آزادی ریفرنڈم پر زور دے رہی ہیں،گورڈن برائون فائف کے علاقے کرک کالڑی میںفیسٹیول آف آئیڈیاز میں خطاب کررہے ہیں۔ جس میں وہ 8 سو ملین پونڈ کی واپسی کا مطالبہ کریں گے،جو یورپی یونین نے خرچ کئے ہیں وہ یہ دلیل دیں گے کہ فیڈرل ہوم رولز کو نئی شکل کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو برسوں کی تلخ تقسیم سے بچا کر متحد رکھاجاسکے، فرسٹ منسٹر نکولاسٹرجن نے 5 دن قبل اپنا موقف پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ بریگزٹ ووٹ کے بعد نیا ووٹ ضروری ہے۔ وہ ایس این پی کانفرنس کو بتائیں گی کہ سکاٹش پارلیمنٹ کی رائے اس مسئلے پر مقدم رکھی جانی چاہئے۔