چین میں جھیل پرپُل کی تعمیر مکمل

March 20, 2017

چین میں ایک جھیل پرزیرتعمیرپُل مکمل کرلیاگیا۔123 ٹن وزنی پل کےآخری حصےکوکرینوں کی مدد سےجوڑاگیا۔

چین کےوسطی صوبے ہوبی( Hubei )میں جھیل پربنائےگئےڈونگ ٹنگ لیک برج کی کل لمبائی10کلومیٹرہے،جس کے دس میٹر کے آخری اوردرمیانی حصے کوپل پر موجود کرینوں کی مدد سےہی جوڑا گیا، اس حصے کا وزن 123 ٹن ہے۔

پل رواں سال کے اختتام پرکھول دیا جائے گا، چین کےمشرقی اورشمالی حصے کوملائےگا۔